سی بی آئی نے NEET-UG داخلہ امتحان کے پرچے کے لیک ہونے کے معاملے میں آج AIIMS پٹنہ کے چار طلبا کو حراست میں لیا ہے۔ AIIMS پٹنہ کے ایگزکیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر جے کے پال نے بتایا کہ جن طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے وہ MBBS کورس کے دوسرے اور تیسرے سال کے طالبعلم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایجنسی کے افسران نے اِن طلبا کو حراست میں لئے جانے کے متعلق پہلے ہی اطلاع دے دی تھی اور ادارے نے تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون کیا۔ ایجنسی نے حراست میں لئے گئے طلبا کے لیپ ٹاپ بھی ضبط کرلئے ہیں اور ان کے کمروں کو سیل کردیا ہے۔ CBI اِن طالبعلموں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
Site Admin | July 18, 2024 10:10 PM