June 27, 2024 10:36 AM

printer

سی بی آئی  کی ٹیم نیٹ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات کیلئے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ پہنچی

CBI کی ایک ٹیم کَل، NEET امتحان پرچہ لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں واقع Oasis School پہنچی۔ CBI کی ٹیم نے، پرچہ لیک معاملے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں، اسکول کے پرنسپل سے پوچھ تاچھ کی۔ پوچھ تاچھ کے بعد CBI، پرنسپل کو مزید تحقیقات کے لیے اپنے ساتھ لے گئی۔ مذکورہ پرنسپل NEET امتحان کے لیے ہزاری باغ کے اسکولوں کے سٹی کوآرڈینیٹر تھے۔ CBI کی ٹیم نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ہزاری باغ کے افسران سے بھی پوچھ تاچھ کی جہاں سوالنامے رکھے گئے تھے۔

بہار کی اقتصادی جرائم سے متعلق یونٹ EOU نے پہلے کہا تھا کہ پٹنہ کے Khemnichak Play School سے ضبط کیا گیا جزوی طور پر جلا ہوا سوالنامہ امتحانات کا انعقاد کرنے والی قومی ایجنسی NTA سے موصولہ سوالنامے سے مماثل ہے اور اِس سوالنامے کے سیریز کو ہزاری باغ کے Kallu چوک میں واقع Oasis School کے امتحانی مرکز میں بھیجا گیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں