August 19, 2024 9:52 PM

printer

سی بی آئی نے رشوت ستانی اور بدعنوانی کے ایک معاملے میں مدھیہ پردیش میں سنگرولی میں واقع نارتھ کول فیلڈس لمیٹیڈ کے ایک منیجر سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے

مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے رشوت ستانی اور بدعنوانی کے ایک معاملے میں مدھیہ پردیش میں Singrauli میں واقع North Caol Fields لمیٹیڈ (NCL) کے ایک منیجر سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اُس نے تلاشی کے دوران ملزم منیجر کی رہائش گاہ سے تقریباً چار کروڑ روپے نقد بھی برآمد کئے ہیں۔ ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ رقم کئی ٹھکیداروں اور عہدیداروں سے سنگرولی NCL میں مبینہ طور پر اُن کے کاموں کے عوض جمع کی تھی۔

تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم مدھیہ پردیش میں ایک فارم چلا رہا تھا اور NCL کے مختلف ٹھکیداروں / کاروباری افراد اور مختلف اہلکاروں کے درمیان  مبینہ طور پر ایک بچولیے کے طور پر کام کر رہا تھا اور اُنھیں رشوت کی رقم پہنچا رہا تھا۔

ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملزمین کے خلاف بہت سے معاملات درج کئے گئے ہیں اور CBI کی ٹیم نے سنگرولی، جبلپور اور نوئیڈا میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی ہے۔

تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں نقد رقم، ڈیجیٹل آلات اور قابل اعتراض دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں