ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 10:02 PM

printer

سی بی آئی نے آج تقریباً 117 کروڑ روپے کی مالی دھوکہ دہی سمیت سائبر دھوکہ دہی کیس کے سلسلے میں دلّی اور آس پاس کے علاقوں کے 10 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی

مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے آج تقریباً 117 کروڑ روپے کی مالی دھوکہ دہی سمیت سائبر دھوکہ دہی کیس کے سلسلے میں دلّی اور آس پاس کے علاقوں کے 10 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ CBI کے مطابق اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بیرون ملک سے دھوکہ دہی انجام دینے والے افراد، بھارت میں لوگوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے کیلئے ویب سائٹس، وہاٹس ایپ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ دھوکہ دہی کرنے والے افراد، لوگوں کو پارٹ ٹائم جاب گھپلے، کام پر مبنی دھوکہ دہی اور شروعاتی سرمایہ کاری پر بہت زیادہ ریٹرنس دینے کا وعدہ کرکے لبھاتے ہیں۔ چھاپوں کے دوران CBI نے دھوکہ دہی میں ملوث مشتبہ لوگوں کے ٹھکانوں سے الیکٹرانک آلات اور مالیاتی ریکارڈز سمیت شواہد اکٹھا کیے اور قابل اعتراض دستاویزات ضبط کیے۔

CBI نے کہا کہ گروہ کے دیگر ممبروں کی شناخت کرنے اور غیر قانونی فنڈز کا پتہ لگانے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں