August 18, 2024 4:37 PM

printer

سی بی آئی، آر جی کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سے تفتیش جاری رکھے گی۔ کولکاتہ پولیس نے اسپتال کے اطراف میں بھارتیہ ناگرِک سُرکشا سَنہیتا دو ہزار تیئیس کی دفعہ ایک سو تریسٹھ سات دن کیلئے نافذ کردی ہے۔

 سی بی آئی، R.G. Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سے تفتیش جاری رکھے گی۔ انہیں آج پھر سے تحقیقات کیلئے C.G.O کمپلیس میں بلایا گیا۔ اُن سے کل بھی پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ اُدھر کولکاتہ پولیس نے R.G. Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے اطراف میں بھارتیہ ناگرِک سُرکشا سَنہیتا 2023 کی دفعہ 163 سات دن کیلئے نافذ کردی ہے۔ اس کا اطلاق آج سے ہوگا اور اس کی رُو سے علاقے میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کسی غیر قانونی کارروائی کیلئے جمع نہیں ہوسکیں گے۔ میڈیکل کالج میں 14 اگست کی رات کو ہوئی توڑ پھوڑ کے تعلق سے پولیس نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے دو لیڈروں کو Behala علاقے سے حراست میں لیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں