لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا CAG بڑی شفافیت کے ساتھ کام کررہا ہے اور اس کی ساکھ اور صداقت کو اب عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا ہے۔ آج نئی دلی میں چوتھے آڈٹ دیوس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے آڈیٹنگ نظام کا مطالعہ کرنے کے لئے مختلف ممالک کے لوگوں کو بھارت آتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھارتی نظام سے سیکھتے ہیں اور اسے اپنے ممالک میں اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آڈٹ دیوس ہرسال 16 نومبر کو کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا CAG کے قیام اور بہتر حکمرانی، شفافیت اورجوابدہی کے تئیں اس ادارے کے تعاون کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ×
Site Admin | November 16, 2024 3:06 PM