سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں حماس کے خلاف مظاہرے کئے۔
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی کے شمالی حصے میں انڈونیشیا اسپتال کے سامنے یہ مظاہرے کئے گئے۔ رپورٹس کے مطابق کچھ مظاہرین بینرز لئے دیکھے گئے، جن پر دیگر نعروں کے ساتھ جلی حروف میں لکھا تھا: Stop the War۔
غزہ پٹی کو 17 ماہ سے جاری جنگ کے سبب تباہی کا سامنا ہے۔ مزید یہ کہ اس ماہ کی 2 تاریخ کو اسرائیل کے ذریعے فلسطینی کیلئے امداد بلاک کرنے کے بعد انسانی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یرغمالوں کی رہائی کیلئے فلسطینی پر دباؤ بنانا جاری ہے۔ x