آنے والے دیوالی اور چھٹ پوجا تہواروں کی وجہ سے شمالی اور مشرقی ریاستوں کا سفر کرنے والے مسافروں کی بھاری بھیڑ سے نمٹنے کیلئے سینٹرل ریلوے نے ممبئی، پونے اور ناگپور سمیت مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے کُل 570 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ 570 فیسٹیول خصوصی ٹرینوں میں سے 108 ٹرینیں سینٹرل ریلوے کی طرف سے لاتور، ساونت واڑی روڈ، ناگپور، پونے، کولہاپور، ناندیڑ اور مہاراشٹر کے دیگر مقامات پر جانے والے مسافروں کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔ ان ٹرینوں میں اے سی اسپیشل، اے سی سلیپر اور جنرل کوچز اور غیر ریزرو اسپیشل ٹرینیں شامل ہیں۔
شمالی ریاستوں کی طرف جانے والے مسافروں کے لیے سنٹرل ریلوے مختلف مقامات جیسے دانا پور، گورکھپور، چھپرا، وارانسی، سمستی پور، آسنسول، اگرتلہ اور سنتراگاچی اور دیگر جگہپوں کے لیے 378 ٹرپس چلا رہا ہے۔ خصوصی ٹرینوں کے تفصیلی ٹائم ٹیبل کے لیے مسافر www.enquiry.indianrail.gov.in دیکھ سکتے ہیں یا NTES ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔