ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 9:57 AM | CBSE BOARD EXAM

printer

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن CBSE نے اعلان کیا ہے کہ دسویں اور بارہویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن CBSE نے اعلان کیا ہے کہ دسویں اور بارہویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دسویں کلاس کے امتحان 18 مارچ اور بارہویں کلاس کے امتحانات 4 اپریل کو ختم ہوجائیں گے۔

CBSE نے کہا ہے کہ اُس نے یقین دلایا ہے کہ مضامین کے امتحانات کے درمیان کافی فاصلہ ہے، جو اُنہیں طلبا کے ذریعے عام طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ CBSE نے امتحانات سے تقریباً 86 دن پہلے ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔ سابقہ سالوں کے مقابلے یہ ایک اہم بہتری ہے۔ CBSE نے کہا ہے کہ بارہویں کلاس کے طلبا کیلئے امتحانات کی تاریخ مختلف داخلہ امتحانات کی تاریخوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے طے کی گئی ہے۔

اُس نے کہا ہے کہ 40 ہزار سے زیادہ مضامین سے بچتے ہوئے ڈیٹ شیٹ تیار کی گئی ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھی طالب علم کو ایک ہی تاریخ میں دو امتحان دینا نہ پڑے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں