ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 28, 2025 9:36 PM

printer

سینسیکس میں تقریباً ایک ہزار 400 پوائنٹس اور نفٹی میں 400 سے زیادہ پوائنٹس کی بڑی گراوٹ آئی ہے

گھریلو ایکویٹی سے متعلق اشاریہ میں آج نمایاں گراوٹ درج کی گئی۔ Sensex اور نفٹی دونوں میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ Sensex ایک ہزار چار سو چودہ اعشاریہ تین تین یا ایک اعشاریہ نو فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 73 ہزار ایک سو اٹھانوے اعشاریہ ایک پر بند ہوا۔ نفٹی میں بھی چار سو بیس اعشاریہ تین پانچ پوائنٹس یا ایک اعشاریہ آٹھ چھ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی اور یہ 22 ہزار ایک سو چوبیس اعشاریہ سات پر بند ہوا۔ گذشتہ سال ستمبر میں اضافہ کے بعد سے اب تک Sensex میں 16 فیصد اور نفٹی میں 18 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔
ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ سے متعلق تنظیم (EPFO) کے ملازمین کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (CBT) نے 2024-25 کیلئے ملازمین کے پرو ویڈینٹ فنڈ، EPF پر سود کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور اسے 8 اعشاریہ دو پانچ فیصد پر برقرار رکھے جانے کی سفارش کی ہے۔ EPFO نے، جو 7 کروڑ سے زیادہ Susbscribers کے EPF کھاتوں کا حساب کتاب رکھتا ہے، سال 2022-23 میں 8 اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح سود میں اضافہ کرکے اِسے سال 2023-24 میں 8 اعشاریہ دو-پانچ فیصد کر دیا تھا۔ EPFO کی سفارش کو منظوری کیلئے خزانے کی مرکزی وزارت کو بھیجا جائے گا۔ شرح سود کی رقم، حکومت کی منظوری ملنے کے بعد ہی ملازمین کی پروویڈینٹ فنڈ سے متعلق کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں