سینسیکس اور نفٹی میں آج اب تک کی سب سے بلند سطح پر پہنچنے کے بعد گراوٹ آئی۔
سینسیکس میں آج دو سو پوائنٹس یعنی صفر اعشاریہ تین فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 85 ہزار 571 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی میں 37 پوائنٹس یعنی صفر اعشاریہ ایک فیصد کی کمی ہوئی اور یہ 26 ہزار 178 پر بند ہوا۔
اُدھربھارتی روپے کی قدر میں چھ پیسے کی کمی ہوئی اور ایک ڈالر 83 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
بھارتی صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد کی گراوٹ آئی اور دس گرام سونا 75 ہزار 650 روپے کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ ایک ایک فیصد کا اُچھال آیا اور ایک کلوگرام چاندی 92 ہزار 740 روپے کی ہوگئی۔
خام تیل کی عالمی منڈی میں Brent خام تیل کی قیمت آج 71 ڈالر اور 67 سینٹس فی بیرل تھی۔
Site Admin | September 27, 2024 9:55 PM