سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جب تک BJP اقتدار میں ہے، دنیا میں کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر میں دفعہ 370 اور دفعہ 35A کو واپس نہیں لاسکتی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہمیشہ کیلئے معدوم ہوگئے ہیں۔ کٹرہ اور سری نگر میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جیسا کہ پارلیمنٹ میں وعدہ کیا گیا ہے، BJP، جموں وکشمیر کیلئے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کس طرح ملک کی جمہوریت کو استحکام بخش رہے ہیں۔ انھوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کو پہلے مرحلے میں کَل اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے بڑی تعداد میں پہنچنے پر مبارکباد دی۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 61 فیصد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ BJP حکومت ہی ہے جس نے دلّی سے کٹرہ تک وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع کی۔ انھوں نے کہا کہ Pakal Dul، Rattle، Kiru اور Kawar بجلی کے پروجیکٹ اِس وقت زیر تعمیر ہیں اور یہ نہ صرف بجلی پیدا کریں گے بلکہ جموں کے نوجوانوں کیلئے روزی روٹی بھی فراہم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اُدھم پور میں ایک نیا میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے نیز یہ کہ Reasi ضلع میں ایک ضلع اسپتال بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ریلوے کنیکٹی ویٹی، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کٹرہ میں ایک روڈ شو بھی کیا۔
Site Admin | September 19, 2024 9:55 PM