September 2, 2024 9:47 PM

printer

سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں پارٹی کی رکنیت کی مہم کا آغاز کیا

سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں پارٹی کی رکنیت کی مہم کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے پارٹی کے صدر جے پی نڈّا سے اپنی رکنیت کی تجدید کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ BJP عوام کی توقعات کے مطابق رہنے کیلئے اپنے آپ کو بہتر کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں اِتنے سالوں کے بعد بھی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ BJP حکومت نے، PM جن من یوجنا وضع کرکے ایک خصوصی کوشش کا آغاز کیا ہے۔ BJPکے قومی صدر جگت پرکاش نڈّا، سینئر پارٹی لیڈروں اور مرکزی وزراء امت شاہ اور راجناتھ سنگھ نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں