سینئر سائنسداں اور بھارت کے نیوکلیائی پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک ڈاکٹر راج گوپال چِدمبرم کا آج صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 برس کے تھے اور کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ ڈاکٹر چِدمبرم نے بھارت کے نیوکلیائی ہتھیاروں کے پروگرام کو تشکیل دینے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے 1974 میں بھارت کے پہلے نیوکلیائی تجربے کے علاوہ 1998 میں پوکھرن-دوم تجربے میں اہم کردار ادا کیا۔ اِس تجربے نے بھارت کو ایک نیوکلیائی طاقت کے طور پر قائم کیا۔ وہ بھارت سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیر، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر اور جوہری توانائی مشن کے چیئرپرسن سمیت کئی اہم سائنسی اور اسٹریٹجک عہدوں پر فائز رہے۔ اُنہیں 1975 میں پدم شری اور 1999 میں پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
Site Admin | January 4, 2025 9:24 PM