سیر و سیاحت اور ثقافت کے امور کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ سیر و سیاحت، بھارت کی معیشت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں سیر و سیاحت سے متعلق ساتویں نمائش کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت سیر و سیاحت اور ہوسپٹیلٹی کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے عہد بستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہوسپیٹلٹی سے متعلق بین الاقوامی نمائش نے گزشتہ چھ برس میں اس صنعت میں بھارت کے ترقی کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔
جناب شیخاوت نے کہا کہ بھارت میں سیر و سیاحت کے شعبے میں بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاحت کا شعبہ، بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم تعاون کرسکتا ہے۔
انھوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اقتصادی ترقی میں سیاحت کو ایک قائدانہ قوت بنانے میں اشتراک کریں۔
Site Admin | August 3, 2024 9:27 PM