ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 9:09 PM

printer

سید مودی بین الاقوامی 2024 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ لکھنؤ میں شروع ہوگیا ہے

پی وی سِندھو اور لکشیہ سین ”سید مودی بھارت بین الاقوامی 2024 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ“ میں بھارتی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ لکھنؤ میں آج شروع ہو رہا ہے۔ یہ ایک BWF Super 300 ٹورنامنٹ ہے، جس کے سبھی میچ، بابو بنارسی داس انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک جاری رہے گا۔خواتین کے سنگلز میں، بھارتی ٹیم کی قیادت اولمپک مقابلوں میں دو بار تمغہ جیتنے والی پی وی سِندھو کریں گی، جبکہ پیرس 2024 اولمپکس کے سیمی فائنل میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑی لکشیہ سین، سنگلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔اِسی دوران، ایشیائی اور دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے، ستوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں