سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(SEBI) کی چیئرپرسن Madhabi Puri Buch اور ان کے شوہر Dhaval Buch نے Short-seller ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ میں اُن پر عائد کیے گئے الزامات سے انکار کیا ہے۔ ہنڈنبرگ ریسرچ امریکی سرمایہ کاری پر مبنی ایک تحقیقی کمپنی ہے، جس نے Madhabi Puri Buch اور Dhaval Buch پر اڈانی گروپ سے وابستہ غیر ملکی کمپنیوں میں حصص رکھنے کا الزام لگایا ہے۔
Buch جوڑے نے ایک بیان میں کہا کہ اُن پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور اُن کی زندگی اور ان کے اخراجات ایک کھلی کتاب کی طرح ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں تمام ضروری معلومات سال بھر میں Sebi کو سونپی جا چکی ہیں۔
SEBI کی سربراہ اور ان کے شوہر نے کہا کہ اُن سے رابطہ کرنے والی کسی بھی اتھارٹی کو وہ کسی بھی قسم کے مالی دستاویزات ظاہر کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے، چاہے اُس میں وہ مدت بھی شامل ہو جب وہ عام شہری تھے۔ یہ معاملہ 2015 کی ایک مبینہ سرمایہ کاری سے متعلق ہے۔ 2017 میں محترمہ Madhabhi Buch کی تقرری SEBI کے کُل وقتی رکن کے طور پر ہوئی تھی۔ وہ مارچ 2022 میں SEBI کے چیئرپرسن کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔x