August 12, 2024 9:54 AM

printer

سیبی نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور ہنڈنبرگ جیسی غلط رپورٹوں پر کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے پہلے تحمل سے کام لیں

بھارت کے تمسکات اور ایکسچینج بورڈ SEBI نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور ہنڈنبرگ جیسی غلط رپورٹس کے بارے میں ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے تحمل سے کام لیں۔
اڈانی گروپ نے، ہنڈنبرگ کی طرف سے لگائے  الزامات کو بدنیتی اور شرپسندی پر مبنی اور عوام کو دستیاب  معلومات کو، توڑ مروڑ کر پیش کیا جانا قرار دیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں داخل کئے گئے ایک بیان میں اڈانی گروپ نے کہا کہ امریکہ کی، قلیل مدت میں شیئر فروخت کرنے والی اِس کمپنی کی تازہ ترین رپورٹ کی بنیاد پر یہ نتائج برآمد ہوتے ہیں کہ یہ رپورٹ حقائق اور قانون کا احترام نہ کرتے ہوئے ذاتی مفاد کی خاطر تیار کی گئی ہے۔ اڈانی گروپ نے کہا کہ وہ اِن الزامات کی مکمل طور پر تردید کرتا ہے جو بے بنیاد دعوؤں کا مجموعہ ہے اور جن کی مکمل طور پر تحقیقات کی جاچکی ہے اور جو بے بنیاد ثابت ہوچکے ہیں نیز سپریم کورٹ کی طرف سے اُنہیں خارج کیا جاچکا ہے۔

SEBI چیئرپرسن Madhabi Puri Buch اور اُن کے شوہر Dhaval Buch نے اپنے خلاف ہنڈنبرگ کی طرف سے لگائے الزامات سے، سختی سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے اِن الزامات کو، کردار کُشی کی کوشش قرار دیا ہے کیونکہ پچھلے مہینے امریکہ میں قائم اِس Short seller کمپنی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بھارت میں میچوئل فنڈس کی ایسو سی ایشن AMFI نے SEBI چیئرپرسن Madhabi Puri Buch اور اُن کے شوہر Dhaval Buch کے خلاف، ہِنڈنبرگ کی تازہ رپورٹ کی مذمت کی ہے۔ AMFI نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی، قلیل مدت میں شیئر فروخت کرنے والی کمپنی، مارکیٹ کے نظام میں، اعتبار ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت کے راستے میں  غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔

سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے ہنڈنبرگ کے تازہ دعوؤں کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی ہے کہ یہ محض شعبدہ بازی ہے۔ جناب جیٹھ ملانی نے کہا ہے کہ اِس قدم کا مقصد بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کو کمزور کرنا ہے۔

سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ بھارتی کی معیشت کو کمزر کرنے کیلئے عالمی سطح پر ایک کوشش کی جارہی ہے۔

انفوسس کے سابق CEO موہن داس پائی نے کہا کہ SEBI سربراہ کے خلاف یہ الزامت، بکواس ہیں اور بدنیتی کی حامل ایک کمپنی کی طرف سے کردار کُشی ہے۔

سینئر بی جے پی رہنما سُدھانشو ترویدی نے بھی ہنڈنبرگ رپورٹ کو ملک میں اقتصادی بحران پیدا کرنے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی مالی فنڈ کے ایگزکیٹو ڈائریکٹر KV سبرامنین نے Madabi Buch کی یقینی دیانتداری کی وکالت کی ہے اور کہا ہے کہ اس رپورٹ میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں