August 11, 2024 9:46 PM

printer

سیبی نے، ہنڈن برگ محققین کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ مفادات کے ٹکراؤ سے نمٹنے کیلئے مناسب داخلی طریقِ کار موجود ہے

بھارت کے تمسکات اور مبادلے سے متعلق بورڈ SEBI نے Hindenburg ریسرچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اُس کے پاس مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق معاملات سے نمٹنے کیلئے مناسب داخلی طریقہئ کار موجود ہیں، جن میں طریقہئ کار کا انکشاف اور خود کو الگ کر لینے کا التزام شامل ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر نشیں نے تمسکات کی ہولڈنگس اور اُن کی منتقلی کے اعتبار سے درکار متعلقہ انکشافات وقتاً فوقتاً کیے ہیں۔ اُس نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ صدر نشیں نے اُن معاملوں سے خود کو الگ کرلیا ہے، جن میں مفادات کے امکانی ٹکراؤ شامل تھے۔SEBI نے سرمایہ کاروں سے بھی کہا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور اِس طرح کی خبروں پر ردّ عمل ظاہر کرنے سے پہلے چابکدستی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کریں۔Hindenburg ریسرچ کی رپورٹ میں کیے گئے دعووں کا ذکر کرتے ہوئے SEBI نے کہا ہے کہ اِن معاملوں سے مناسب طور پر نمٹنے اور ردّ عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف Hindenburg ریسرچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی SEBI نے مناسب چھان بین کی ہے۔ SEBI نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بھارت کے اثاثہ مارکیٹ کی دیانتداری اور اُس کے نشو و نما اور ترقی کو یقینی بنانے کا عہد کیے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں