ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 10:09 PM

printer

سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سُکھ بیر سنگھ بادل کو قتل کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے

سبھی سیاسی جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں نے آج پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سُکھبیر سنگھ بادل کے قتل کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے اِس حملے کی مذمت کی ہے۔ جناب مان نے کہا کہ اِس پورے واقعے کی تحقیقات کیلئے پنجاب پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سے جلد سے جلد رپورٹ داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔

پنجاب کے BJP کے سینئر رہنما منورنجن کالیا نے پولیس کی موجودگی میں اِس حملے کی مذمت کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ شرومنی اَکالی دَل کے سینئر رہنما ڈاکٹر دَلجیت سنگھ چِیما نے اِس حملے کے پیچھے سازش کا پتہ لگانے کیلئے عدالتی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔

اِس سے قبل آج دن میں امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں داخلے کے مقام پر پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سُکھبیر سنگھ بادل کے قتل کی کوشش کی گئی۔ تاہم وہ اِس حملے میں بال بال بچ گئے۔ جناب بادل پر یہ حملہ اُس وقت کیا گیا، جب وہ سری اَکال تخت کی جانب سے حالیہ سزا کے طور پر داخلے کے مقام پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں