ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 22, 2025 10:09 AM | PM Delhi BJP Workers

printer

سیاسی پارٹیوں نے دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی چناؤ مہم تیز کر دی ہے۔

سیاسی پارٹیوں نے دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی چناؤ مہم تیز کر دی ہے۔ وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنماء نریندر مودی پارٹی کے، بُوتھ سطح کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ یہ خطاب وہ دلّی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں، پارٹی مہم کے حصے کے طور پر نمو ایپ کے ذریعے کریں گے۔

پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان کونسلرز اور دیگر عہدیداران بھی اِس میٹنگ میں شرکت   کریں گے۔

سینئر کانگریس رہنماء اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج صدر بازار اسمبلی حلقے کے تحت اِندرلوک علاقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں