ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 11:39 AM

printer

سیاسی پارٹیوں نے جموں و کشمیر میں آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور ہریانہ میں واحد مرحلے کی پولنگ کیلئے چناؤ مہم تیز کردی ہے۔

سیاسی پارٹیوں نے جموں و کشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور ہریانہ میں واحد مرحلے کی پولنگ کیلئے چناؤ مہم تیز کردی ہے۔

جموں و کشمیر میں تیسرے مرحلے کے تحت 40 اسمبلی حلقوں میں منگل کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے پے در پے ریلیاں اور روڈ شو کررہے ہیں۔ BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کی ریلی کیلئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی بھی آج مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

اِس دوران BJP کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کَل جموں کے کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی کی۔   انھوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں پُرامن اسمبلی انتخابات کی تعریف کی۔ جناب نڈا نے اُجاگر کیا کہ لوگوں نے امن اور ترقی کے اپنے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے Bullets پر Ballots کو ترجیح دی ہے۔ اِس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے قومی صدر نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں اور انھوں نے دہشت گردی اور تشدد کو مسترد کردیا ہے۔

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو 90 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ ریاست میں انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر امت شاہ نے کَل انبالہ، کروکشیتر اور ریواڑی میں 3 عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے ہریانہ میں BJP سرکار کے ذریعے کئے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا۔ جناب شاہ نے کانگریس کی سابقہ حکومتوں کی تنقید کی اور کہا کہ یہ کمیشن اور بدعنوانی میں پوری طرح ملوث تھیں۔ انھوں نے کانگریس پر کم سے کم امدادی قیمت MSP کے نام پر کسانوں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

کانگریس کی رہنما کماری شیلجا نے بھی کَل Kalanwali اور Dabwali میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور بے روزگار نوجوانوں کو پریشانی میں ڈالنے کیلئے BJP سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے BJP پر سیاسی فائدے کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جیسی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔

عام آدمی پارٹی اور دیگر علاقائی پارٹیوں کے رہنما بھی اپنے-اپنے امیدواروں کیلئے لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں