کرکٹ میں آج احمد آباد میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دن میں ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے عالمی ٹی ٹوئنٹی چمپئن نیو زیلینڈ کو 59 رن سے ہرایا تھا۔ دِپتی شرما نے 41 رن بناکر اور ایک وکٹ حاصل کرکے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ رادھا یادو نے 35 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے تھے، جبکہ اپنا پہلا میچ کھیل رہی Tejal Hasabnis نے بھی شاندار بلے بازی کی تھی۔×