جموں وکشمیر میں اخنور سیکٹر میں ایک فوجی گاڑی پر حملے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا۔ آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد کی لاش ہتھیاروں کے ساتھ دریافت کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نے اُس ایمبولینس پر فائرنگ شروع کی جو آج صبح ایک فوجی قافلے میں شامل تھی۔ حملے کے بعد دہشت گردوں کا پتہ لگانے اور اُنہیں ختم کرنے کی کارروائی شروع کی گئی اور علاقے میں نفری بھیجی گئی۔ آخری خبریں موصول ہونے تک علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔
Site Admin | October 28, 2024 9:22 PM