آج وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منی پور میں امن اور قانون کو بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ منی پور میں سکیورٹی کی صورتحال پچھلے کچھ دنوں سے نازک ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازعہ کے شکار دونوں فرقوں کے مسلح شرارت پسند افراد تشدد کے واقعات میں ملوث ہو رہے ہیں، جس سے جانیں تلف ہو رہی ہیں اور امن و قانون میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جسے تشدد یا رخنہ ڈالنے والی سرگرمیوں کی کوشش کا قصوروار پایا گیا۔ مؤثر تحقیقات کے لیے اہم معاملات کو NIA کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ لوگوں سے تاکیداً کہا جاتا ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں، افواہوں میں یقین کرنے سے گریز کریں اور ریاست میں امن و قانون کی صورتحال قائم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
Site Admin | November 16, 2024 9:11 PM