سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے سمّان بھون میں NHIDCL، BRO اور PGCIL کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی، تاکہ ریاست کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں رخنہ ڈالنے والے زمینی مسائل کو حل کیا جائے۔ میٹنگ کے دوران، زمین کو تحویل میں لینے، سڑک کو بہتر کرنے، معاوضہ اور تنازع پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کی وجہ سے ترقی میں تاخیر ہوئی ہے۔ میٹنگ میں کام کو صحیح ڈھنگ سے کرنے اور ایجنسیوں اور محکموں کے درمیان تال میل پیدا کرنے کے طور طریقے تلاش کئے گئے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جاسکے اور زمینداوں کے تشویشوں کو دور کیا جاسکے۔ چیف سکریٹری، ضلع کلکٹرس سمیت ریاست کے اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
Site Admin | September 27, 2024 9:45 PM
سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے سمّان بھون میں NHIDCL، BRO اور PGCIL کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی
