سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے، کَل گوا میں، شاہراہوں کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا۔ جناب گڈکری نے، اِس موقع پر کہا کہ اِن پروجیکٹوں سے ریاست میں بحری جہاز کے ذریعے سیر کرنے اور درآمداتی و برآمداتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے گوا سرکار سے اپیل کی کہ وہ گوا کو آلودگی اور حادثوں سے پاک بنائے۔ جناب گڈکری نے، یہ سفارش بھی کی کہ شاہراہوں کے کنارے، شجرکاری کی گنجائش پر بھی غور و خوض کیا جائے۔×