سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے طلباء پر اِس بات کیلئے زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے نہ صرف اپنے آپ کیلئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی ٹریفک ضابطوں پر عمل کریں۔ ممبئی میں NHAI کی جانب سے سڑک سُرکشا ابھیان 2025 کے پروگرامSuraksha Reloaded سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گڈکری نے کہا کہ گذشتہ برس سڑک حادثات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے سڑک حادثات اور اس کے متاثرین کے تعلق سے مختلف اعداد و شمار بھی پیش کئے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے سال اسکول اور ادارہ جاتی علاقوں میں 10 ہزار افراد نے اپنی جان گنوائی۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بچوں میں اپنے والدین اور اپنے آس پاس کے لوگوں پر اثر انداز ہونے کی قوت ہے۔ جناب گڈکری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر بچے ضابطوں پر قائم رہنے کا عہد کریں تو وہ نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
Site Admin | January 6, 2025 9:39 PM