ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 9:25 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیرنتن گڈکری نے آج کہا ہے کہ NDA حکومت نے بہتر سڑک رابطہ مہیا کیا ہے تاکہ ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیرنتن گڈکری نے آج کہا ہے کہ NDA حکومت نے بہتر سڑک رابطہ مہیا کیا ہے تاکہ ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ تین ہزار 700کروڑ روپئے کی مالیت کے قومی شاہراہوں کے 6 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر گیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ Buddha سرکٹ کو چار اور چھ لین والی سڑکوں سے جوڑا جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت رام – جانکی سرکٹ کی تعمیر کر رہی ہے جس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا کیونکہ مقدس مقامات کی عقیدتمندوں کیلئے بیحد اہمیت ہے۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اُن کی وزارت نے اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ کے راستے مانسروور جانے والے یاتریوں کیلئے ایک متبادل سڑک بھی تعمیر کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں