September 26, 2024 9:51 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچے کے معیار میں بہتری، تعمیری سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پروجیکٹ لاگت کو کم کرنے کیلئے متبادل اشیا کے استعمال اور ناکارہ سازوسامان سے کارآمد شئے بنانے کی اختراعی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچے کے معیار میں بہتری، تعمیری سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پروجیکٹ لاگت کو کم کرنے کیلئے متبادل اشیا کے استعمال اور ناکارہ سازوسامان سے کارآمد شئے بنانے کی اختراعی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پُلوں کی تعمیر میں جدت طرازی سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے آج پروجیکٹوں کی منظوری میں تیزی لانے میں ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم کے رول پر روشنی ڈالی۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں شہری کوڑے، راکھ، پلاسٹک، ربر اور بانس کے استعمال اور پُلوں میں پری کاسٹ ڈھانچوں کے استعمال سے کم لاگت والے تعمیراتی طریقہ کار کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔جناب گڈکری نے لاجسٹک لاگت کم کرنے سے متعلق کئی اقدامات کا بھی اعلان کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں