تمل ناڈو میں آج صبح Virudhunagar ضلع میں واقع Srivilliputhur کے مقام پر ایک مِنی بس کے پلٹ جانے سے ایک طالبعلم سمیت 4 افراد ہلاک اور 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تب اِس مِنی بس میں کُل 35 مسافر سوار تھے اور یہ Mamsapuram سے Srivilliputhur جارہی تھی۔ زخمیوں کو نزدیکی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اِس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔
Site Admin | September 27, 2024 3:28 PM
سڑک حادثے میں طالبعلم سمیت 4 افراد ہلاک
