ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 9:16 PM

printer

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ٹرانسپورٹ وزیروں کی ایک میٹنگ کی آج صدارت کی

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ٹرانسپورٹ وزیروں کی ایک میٹنگ کی آج صدارت کی۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جناب گڈکری نے بتایا کہ اِس سالانہ میٹنگ کا مقصد ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھایا جاسکے اور اہم نوعیت کے پالیسی معاملات نیز قومی پیشرفت کیلئے سازگار حکمت عملی میں پیشرفت پر سب کی شراکت والے تبادلہ خیال کی سہولت مہیا کرائی جاسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کے مذاکرات، علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے، بہترین عمل آوریوں میں ایک دوسرے کو شریک کرنے اور ملک بھر میں کایا پلٹ کردینے والی ٹرانسپورٹ پالیسیوں پر یکساں عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے بیحد اہم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں