سپریم کورٹ 29 جولائی سے 3 اگست تک خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کرے گا، جس کا مقصد زیر التوا معاملات کا دوستانہ تصفیہ فراہم کرنا ہے۔ خصوصی لوک عدالت، عدالت عظمیٰ کے قیام کے 75 ویں سال میں منعقد ہوگی۔ سپریم کورٹ کا قیام 26 جنوری 1950 کو ہوا تھا جب آئین کا نفاذ ہوا۔ ایک بیان میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ لوک عدالتیں ملک میں عدالتی نظام کا ایک ناگزیر حصہ ہیں، جو دوستانہ حل کو وسعت دینے اور پرورش کرنے کے ذریعے کے طور پر تنازعات کے متبادل حل کو فروغ دیتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لوک عدالتوں کا انعقاد کرنا، معاشرے کے تمام طبقات کیلئے قابل رسائی اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے تئیں عہد کی پیروی کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ میں زیر التوا ازدواجی زندگی سے متعلق تنازعات، املاک سے متعلق تنازعات، موٹر حادثات کے دعوں، زمین کی حصولیابی، معاوضہ، خدمت اور لیبر سے متعلق معاملات سمیت تصفیے کے عناصر والے کیسز کو تیزی کے ساتھ نپٹایا جائے گا۔x
Site Admin | June 18, 2024 10:09 PM