سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی Lokur کو اقوام متحدہ کی انٹرنل جسٹس کونسل IJC کا صدر نشیں مقرر کیا گیا ہے۔ Lokur کو چار سال کی مدت کیلئے اِس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے، جس کی مدت 12 نومبر 2028 تک ہے۔جسٹس Lokur کے نام ایک خط میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گُتریس نے کہا کہ جناب Lokur کو فوری طور پر IJC کے چیئرپرسن کے عہدے پر مقرر کرنا، اُن کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے IJC کو انصاف کے نئے داخلی نظام کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا ہے تاکہ اقوام متحدہ کے نظامِ انصاف کے انتظام میں آزادی، پیشہ وارائیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔
Site Admin | December 21, 2024 9:34 PM
سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی Lokur کو اقوام متحدہ کی انٹرنل جسٹس کونسل IJC کا صدر نشیں مقرر کیا گیا
