سپریم کورٹ کے ریٹائر جج V.Ramasubramanian کو انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC کا نیا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اُن کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ Priyank Kanoongo اور ریٹائرڈ ڈاکٹر جسٹس Bidyut Ranjan Sarangi کو انسانی حقوق کے قومی کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس V.Ramasubramanian کو 23 ستمبر 2019 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور وہ 29 جون 2023 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ اُن کی یہ تقرری اِس سال یکم جون کو NHRC کے چیئرپرسن کے طور پر سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس اَرُون کمار مشرا کی مدت کار پورا ہونے کے کئی مہینوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔ جسٹس مشرا کے سبکدوش ہونے کے بعد Vijaya Bharathi Sayani کو NHRC کا کارگزار چیئرپرسن بنایا گیا تھا۔ x