سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت نے 29 جولائی سے 3 اگست تک ہونے والے خصوصی لوک عدالت ہفتے میں شرکت کیلئے شہریوں کو مدعو کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے ایک خصوصی بات چیت میں جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ ازدواجی معاملات اور املاک کے جھگڑوں، موٹرگاڑیوں کے حادثات میں دعوؤں، آراضی حاصل کرنے کے معاوضوں اور خدمات اور مزدوروں سے متعلق معاملات وغیرہ سمیت مقدمات میں جن میں تصفیے کے امکانات ہیں، اُن پر سپریم کورٹ کی مخصوص لوک عدالت میں غور کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس پہل میں کہیں دور سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شامل ہوا جاسکے گا۔
Site Admin | July 27, 2024 9:44 PM
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت نے 29 جولائی سے 3 اگست تک ہونے والے خصوصی لوک عدالت ہفتے میں شرکت کیلئے شہریوں کو مدعو کیا ہے
