سپریم کورٹ، کولکاتہ میں ایک ریزیڈینٹ ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے حالیہ واقعے سے متعلق معاملے کی آج سماعت کرے گا۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے۔بی۔پاردی والا اور منوج مشرا پر مشتمل تین ججوں کی بینچ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کی ایک ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے معاملے کی سماعت کرے گی۔ عدالتِ عالیہ نے اِس معاملے میں اَز خود نوٹس لیا ہے، جس نے پورے ملک اور طبی حلقے کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ پہلے ہی اس معاملے کی سماعت کر رہا ہے جس نے اِس معاملے کی تحقیقات مرکزی جانچ بیورو کو سونپے کا حکم دیا تھا۔ ہلاک ہوئی ڈاکٹر کے والدین اور کچھ دیگر افراد کے پولیس تحقیقات سے ناخوش ہونے کے بعد اُن کی جانب سے درخواست داخل کی گئی تھی اور یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچا تھا۔
Site Admin | August 20, 2024 9:23 AM
سپریم کورٹ کولکاتا میں ایک ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے حالیہ واقعے سے متعلق معاملے کی آج سماعت کرے گا
