ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 7, 2024 9:56 PM

printer

سپریم کورٹ کل،نیٹ-یو جی سے متعلق درخواستوں کے مجموعے پر سنوائی کرے گا، جن میں نئے سرے سے امتحان کرانے کی درخواستیں بھی شامل ہیں

سپریم کورٹ کَل NEET-UG سے متعلق عرضیوں کی سماعت کرے گی، اِن میں از سر نو امتحان کرائے جانے کے مطالبے سے متعلق درخواستیں بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کی گئی کاز فہرست کے مطابق 26 عرضیوں کا مجموعہ، چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس J.B. Pardiwala اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بینچ کے سامنے سماعت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ طلباء کی طرف سے داخل کی گئی عرضداشتوں میں NEET امتحان کے دوران ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ اور علیحدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مرکز نے بڑھتے ہوئے NEET تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔
مرکز نے کہا ہے کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہونے کے شواہد نہ ہونے کی وجہ سے NEET-UG 2024 امتحان دوبارہ کرائے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ NEET امتحان دوبارہ کرائے جانے سے لاکھوں اصل امیدواروں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں