ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2024 9:46 PM

printer

سپریم کورٹ نے NEET-UG 2024 کا امتحان منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ کسی منظم خلاف ورزی کے کوئی شواہد نہیں ملے

آج سپریم کورٹ نے سوالنامہ Leak ہونے اور بدعنوانی کی بنیاد پر NEET-UG 2024 امتحان کو منسوخ کئے جانے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس JB پار دی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ایک بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی مواد نہیں پایا گیا ہے، جس سے اشارہ ملتا ہو کہ پیپر لیک سے پورے امتحان کا تقدس پامال ہوا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ امتحان کرائے جانے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے 23 لاکھ طلباء متاثر ہوں گے، جس سے تعلیمی سال کے پروگرام میں رخنہ پڑے گا اور آئندہ برسوں میں اس کے متعدد اثرات رونما ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں