July 23, 2024 9:45 AM

printer

سپریم کورٹ نے IIT دلّی سے کہاہے کہ وہ ماہرین کا ایک پینل تشکیل دے

سپریم کورٹ نے IIT دلی سے ماہرین کا ایک پینل تشکیل دینے اور اُس سے اس سال کے NEET-UG امتحان میں فزکس کے ایک سوال کے دو جوابات کو درست تصور کرنے کے امتحان منعقد کرانے والی قومی ایجنسی(NTA)  کے فیصلے پر اپنی رائے دینے کے لیے کہا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بینچ نے ماہرین کی ٹیم سے آج دن میں 12 بجے تک اپنی رائے عدالت عالیہ کے رجسٹرار کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ متعدد عرضی گزاروں نے  NEET-UG امتحان میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے متنازعہ فزکس کے سوال کے تعلق سے Grace Marks دیئے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ اس مبہم سوال کی وجہ سے 44 امیدوار مکمل نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ تلافی کے طور پر نمبر دینے کا NTA کا فیصلہ خود اس کی ہدایت کے برخلاف ہے، جس میں طلبا سے NCERT کی نئی نصابی کتاب کو ملحوظ رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس معاملے پر آج آگے سماعت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں