ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 2:45 PM

printer

سپریم کورٹ نے CBI کو ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے سلسلے میں 17 ستمبر تک تازہ رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے آج مرکزی جانچ بیورو CBI کو کولکاتا کے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ زیر تربیت ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں 17 ستمبر تک ایک تازہ رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی جانب سے داخل کی گئی لفافہ بند رپورٹ حاصل کی، جو CBI کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔ جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے CBI سے ایک ہفتے کے اندر ایک تازہ رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے اور 17 ستمبر کو اِس معاملے پر مزید غوروخوض کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں