July 16, 2024 9:47 AM

printer

سپریم کورٹ نے 3 جنوری کے اپنے اُس فیصلے کے خلاف نظرثانی سے متعلق درخواست خارج کی

سپریم کورٹ نے اڈانی-ہنڈن برگ معاملے کی تفتیش کرانے کیلئے کسی SIT یا ماہرین کے گروپ کی تشکیل سے انکار کرتے ہوئے اپنے تین جنوری کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ نظرثانی کی ایک درخواست خارج کردی ہے۔ نظرثانی کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پردیوالا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ایک بنچ نے کہاہے کہ بظاہر ریکارڈ میں کوئی غلطی نظر نہیں آتی۔

اپنے تین جنوری کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاتھاکہ منظم جرائم اور بدعنوانی کی رپورٹ کرنے والے پروجیکٹ OCCRP اور ہنڈن برگ ریسرچ جیسی تیسرے فریق اداروں کی طرف سے تیار کردہ رپورٹوں کو فیصلہ کن ثبوت کے طور پر نہیں سمجھا جاسکتا۔

عدالت عظمیٰ نے کہاہے کہ اِس معاملے میں حقائق SEBI سے تفتیش کی منتقلی کی ضمانت نہیں دیتے ہیں۔ اُس نے مارکیٹ ریگولیٹر سے کہاہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنی تفتیش کو ایک منطقی انجام تک لے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں