August 9, 2024 9:34 PM

printer

سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ہونے والے NEET-PG-2024 امتحان مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے

سپریم کورٹ نے آج اُس درخواست کو مسترد کردیا جس میں آئندہ 11 اگست کو ہونے والے NEET-PG-2024 امتحان کو مؤخر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ دو لاکھ طلبا کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ناانصافی ہوگی۔ عدالت نے اُس درخواست کو بھی مسترد کردیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ امیدواروں کیلئے تفویض کردہ امتحان منعقد کرانے والے کچھ شہر کچھ امیدواروں کیلئے غیرمناسب ہیں۔ جسٹس جے بی پردی والا اور جسٹس منوج مسرا کے ساتھ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ اصولی طور پر عدالت امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی نہیں کرے گی، اتنے سارے امیدواروں کے کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ بہت سے امیدواروں کو امتحان دینے کیلئے ایسے شہر ملے ہیں جہاں اُن کیلئے پہنچنا دشوار کن ہے۔
NEET-PG کا امتحان 23 جون کو ہونے والا تھا۔ دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر صحت کی مرکزی وزارت نے اِسے ملتوی کردیا تھا۔ اِس سال 2024 کا NEET-PG امتحان ملک بھر کے 500 امتحان مراکز میں کرایا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں