ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 9:26 PM

printer

سپریم کورٹ نے ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن کو دلّی میں چوتھے مرحلے کی گریپ بندشوں کو دوسرے مرحلے میں کرنے کی اجازت دے دی ہے

سپریم کورٹ نے ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کو دلّی میں گریڈیڈ ریسپونس ایکشن پلان GRAP اسٹیج چار کی پابندیوں کو گھٹا کر GRAP اسٹیج دو کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ فیصلہ، ہوا کے معیار کے اعداد وشمار AQI میں حالیہ بہتری کے بعد لیا گیا ہے جس میں لگاتار کمی کا رجحان ہے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس Augustine جورج مسیح کی سربراہی والی ایک بینچ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی کے جواب کا نوٹس لیا کہ AQI کی اوسطاً سطح 30 نومبر سے 300 سے نیچے رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدام کے طور GRAP اسٹیج تین کے تحت مخصوص اقدامات کو شامل کرنے پر غور کرے۔ 
عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ اگر AQI ساڑھے تین سو سے اوپر ہو، تو GRAP تین کا نفاذ کیا جانا چاہئے اور اگر AQI چار سو کے اوپر پہنچتا ہے تو GRAP چار پھر سے نافذ کیا جائے۔ اِس سے پہلے، پیر کو عدالت عالیہ نے کہا تھا کہ وہ GRAP چار کی پابندیوں میں نرمی کی اُس وقت اجازت دے گا جب AQI میں لگاتار کمی کا رجحان ہوگا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں