ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 10:05 AM

printer

سپریم کورٹ نے ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن سے، دلی NCR میں اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے فزیکل کلاسز پر عائد پابندیوں میں نرمی کیے جانے پر غور کرنے کے لیے کہا ہے۔

سپریم کورٹ نے ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشنCAQM  کو ہدایت دی ہے کہ وہ دلی NCR میں اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی فزیکل کلاسوں پر لگی پابندی میں نرمی کیے جانے پر غور کرے۔ یہ پابندیاں نہایت خراب فضائی آلودگی کے سبب پچھلے ہفتے نافذ کی گئی تھیں۔ جسٹس Abhey S. Oka اور جسٹس Augustine George Mashi کی ایک بینچ نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں طلبا کے پاس گھروں میں ایئر پیوری فائرس نہیں ہے، لہٰذا جو بچے گھروں میں ہیں اور جو اسکول جا رہے ہیں، اُس سے کوئی خاص فرق نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے یہ بات بھی اجاگر کی ہے کہ آن لائن کلاسوں میں شامل ہونے کے لیے کچھ بچے مِڈ ڈے میل کی سہولت اور مناسب بنیادی ڈھانچے سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ CAQM کے ذریعے اِس سلسلے میں فیصلہ آج ہی کیا جائے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں