سپریم کوکرٹ نے آج یہ کہا کہ سرکاری نوکریوں میں تقرری کیلئے ضابطوں کو تقرری کے عمل کے درمیان میں تبدیل نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ایسا کرنا ناگزیر نہ ہو۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی پانچ ججوں کی ایک بینچ نے کہا کہ متعلقہ جو ضابطے بھرتی کے عمل کے شروع ہونے سے پہلے ہی طے کر دیئے گئے ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ بینچ نے یہ بھی کہا کہ بھرتی کے عمل کے ضابطے من مانے نہیں ہونے چاہیے بلکہ یہ آئین کی دفعہ-14 کے مطابق ہونے چاہیے۔
عدالت عالیہ نے اتفاقِ رائے سے کہا ہے کہ شفافیت اور بلا امتیاز عمل، عوامی بھرتی کی ایک اہم خصوصیت ہونی چاہیے اور بھرتی کے ضابطوں میں عمل کے دوران اچانک تبدیلی کرکے امیدواروں کو چونکانا نہیں چاہیے۔
Site Admin | November 7, 2024 9:25 PM