August 10, 2024 9:34 AM

printer

سپریم کورٹ نے کَل کرائے جانے والے 2024 کے NEET-PG امتحان کو موخر کرنے کی ایک درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے کَل کرائے جانے والے 2024 کے NEET-PG امتحان کو موخر کرنے کی ایک درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو لاکھ طلباء کے مستقبل کو جوکھم میں ڈالنا، غیر منصفانہ ہے۔ عدالت نے اُس درخواست کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ امیدواروں کیلئے امتحانات کے نامزد شہر، سہولت آمیز نہیں ہیں۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مسرا نے کہا کہ عدالت، اصولی طور پر اِس امتحان کو آگے نہیں بڑھائے گی اور وہ بہت سے امیدواروں کے کریئرز کو جوکھم میں نہیں ڈال سکتی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ بہت سے امیدواروں کیلئے امتحان کے ایسے شہر مقرر کئے گئے ہیں جہاں پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔
اِس سال 2024 کے NEET-PG امتحان پورے ملک میں 500 امتحان مرکزوں میں کرائے جائیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں