سپریم کورٹ نے کَل نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTA کے ذریعے دائر کردہ اُن تازہ عذرداریوں پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں راجستھان ہائیکورٹ میں زیر التوا مبینہ NEET-UG پیپر لیک سے متعلق معاملات کو عدالت عظمیٰ میں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ایک بینچ نے راجستھان ہائیکورٹ میں اپیل کرنے والے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کیا اور منتقلی کی درخواستوں کو اِس معاملے میں پہلے سے زیر التوا معاملات کے ساتھ منسلک کردیا۔ البتہ بینچ نے راجستھان ہائیکورٹ میں زیر التوا کارروائی پر روک لگانے کیلئے باقاعدہ حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔
Site Admin | July 16, 2024 9:43 AM