August 18, 2024 9:55 PM

printer

سپریم کورٹ نے کولکتہ میں عصمت دری اور قتل معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ معاملے کی سماعت منگل کو ہوگی

سپریم کورٹ نے کولکتہ میں عصمت دری اور قتل معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس JB Pardiwala اور جسٹس منوج Misra پر مشتمل ایک بینچ منگل کو اِس معاملے کی سماعت کرے گی۔ کولکتہ کے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے ایک سیمینار ہال میں اِس مہینے کی 9 تاریخ کو ایک پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی تھی اور قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کے ایک دن بعد کولکتہ پولیس نے اِس کیس کے سلسلے میں ایک Civic رضاکار کو گرفتار کیا ہے۔ اِس واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوئے ہیں اور ملک بھر کے ڈاکٹروں نے اِس معاملے میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔13اگست کو کلکتہ ہائی کورٹ نے CBI کو ہدایت دی تھی کہ وہ اِس معاملے کی چھان بین اپنے ہاتھ میں لے لے۔ ہائی کورٹ نے متاثرہ کے والدین اور دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی عرضداشتوں پر کارروائی کرتے ہوئے یہ حکم دیا تھا۔ اِس دوران، ہائیکورٹ نے 14 اگست کو احتجاج کے دوران، RG Kar اسپتال میں توڑ پھوڑ کی کارراوئیوں کیلئے مغربی بنگال کے حکام کی سرزنش کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں