سپریم کورٹ نے کولکاتہ آبروریزی اور قتل کیس میں از خود کارروائی شروع کی ہے۔ عدالت اِس معاملے کی سنوائی کَل کرے گی۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مسرا پر مشتمل ایک بینچ اِس معاملے کی سنوائی کرے گی۔
ایک پوسٹ گریجویٹ زیر تربیت ڈاکٹر کی، اِس ماہ کی 9 تاریخ کو کولکاتہ کے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں مبینہ طور پر آبروریزی کی گئی تھی اور اُس کا قتل کردیا گیا تھا۔ اِس واقعے کے ایک دن بعد کولکاتہ پولیس نے اِس کیس کے سلسلے میں ایک سماجی رضاکار کو گرفتار کیا تھا۔
اِس واقعے کے بعد پورے ملک میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس میں پورے ملک کے ڈاکٹرز اِس کیس میں ملوث لوگوں کے خلاف اور کام کی جگہ پر ڈاکٹرس کی حفاظت کے اقدام کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اِس سے پہلے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر، اُن سے اِس معاملے میں مداخلت کیلئے کہا تھا کہ وہ حفظان صحت کے عملے پر کئے جانے والے تشدد پر قابو پانے کیلئے مرکز کی طرف سے ایک قانون لائیں۔
اِسی دوران CBI نے کَل، کولکاتہ میں RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سے پوچھ تاچھ کی۔x
Site Admin | August 19, 2024 9:43 AM
سپریم کورٹ نے کولکاتہ آبروریزی اور قتل کیس میں از خود کارروائی شروع کی
